چونیاں(خصوصی رپورٹ) دین پور ڈوبہ چھانگا مانگا کے قریب لنک نہر سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش بر آمد ہوئی ہے، مقامی افراد نے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو اطلاع دی کہ ڈوبہ نہر میں بوری میں لاش ش پڑی ہے ،ایس ایچ او عامر خان نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے لنک نہر پر پہنچے اور ریسکیو 1122 کو فون کر کے موقع پر بلوایا۔