لاش گلے میں پھنداڈال کر قتل کرکے پھینکی گئی ،لاوارث سپرد خاک
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)نہر ایل بی ڈی سی سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش بر آمد ہوئی ہے،جسیلاوارث قرار دیکر سپرد خاک کردیا گیا ، نہر ایل بی ڈی سی کے کنارے ٹی بی ہسپتال کے قریب 27سالہ نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش ملی ،جس کے گلے میں پھنداڈال کر قتل کرکے لاش پھینکی گئی ،تھانہ سٹی پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرار دیکر تزئین و آرائش کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کیا، جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے لاوارث قرار دیکر سپرد خاک کردیا۔