دنیا بھر میں سال نو کی تیاریاں، پاکستان میں سالِ آخری سورج کے حسین مناظر

دنیا بھر میں سال نو کی تیاریاں، پاکستان میں سالِ آخری سورج کے حسین مناظر

دنیا بھر میں سال نو کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی 2025ء کے آخری سورج نے کرنیں بکھیر کر خوبصورتی کا منظر پیش کیا۔

لاہور اور کراچی میں سال 2025ء کے آخری طلوع آفتاب کے حسین مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔ کراچی کی ہل پارک میں شہری سال کے آخری سورج کے طلوع ہونے کا منظر دیکھنے پہنچے، جہاں صبح 7 بجکر 15 منٹ پر سورج کی کرنیں زمین پر پھیلیں اور شہریوں نے اس لمحے کی خوشی میں تصویر کشی کی۔دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کا پہلا جشن منایا جائے گا، جہاں روایتی انداز میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسی طرح آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتش بازی سے نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ دیگر ممالک میں بھی نئے سال کے استقبال کے لیے تقریبات، آتش بازی اور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نئے سال کے دن موسم کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ تہوار کے دوران خوشیوں کے لمحات محفوظ رہیں۔