بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کی تیاریاں آخری مراحل میں

بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کی تیاریاں آخری مراحل میں

وسطی پنجاب تنظیم نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

 تنظیم نے جیالوں کی تواضع اور سفری اخراجات کے لیے 27 لاکھ روپے مختص کیے ہیں تاکہ پارٹی کے کارکنان برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے نوڈیرو روانہ ہو سکیں۔ اس مقصد کے لیے "سفر بینظیر ٹرین" کو پارٹی پرچموں، بینرز اور سٹیکرز سے سجانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹرین کی روانگی کا ماحول مزید جاندار اور جوش و جذبے سے بھرپور ہو۔تمام ڈویژنل رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فنڈز کل تک جمع کروا دیں تاکہ سفر اور دیگر انتظامات میں سہولت ہو سکے۔

اس کے علاوہ، لاہور سے خصوصی ٹرین بھی 26 نومبر کو روانہ ہوگی تاکہ مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے جیالوں کو آسانی ہو۔نوڈیرو روانہ ہونے والے جیالوں کی لسٹ منگل تک فائنل کی جائے گی تاکہ قافلوں کی درست تعداد اور انتظامات کی تیاری مکمل کی جا سکے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر جیالہ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کر سکے اور تنظیم کے اس اہم موقع پر ایک جٹ ہو سکے۔