نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں، تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں، تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔مہندی وڈھولک کی تقریب 24 دسمبر کو منعقد ہوگی، جب کہ زید حسین کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا۔ جاتی امرا میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 27 دسمبر کو زید حسین کی سہرابندی ہوگی، اور 29 دسمبر کو ولیمہ کی تقریب ہوگی، جو جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی۔زید حسین کے نکاح میں 500 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ ولیمہ کی تقریب میں 700 مہمانوں کی دعوت دی گئی ہے۔ اس شادی کی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔