سالِ نو کا پہلا سپر مون جلد ہی آسمان پر نمودار ہونے والا ہے۔
3 جنوری کو پورا چاند طلوع ہوگا، جو معمول کے مقابلے میں غیرمعمولی طور پر بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ماہرین کے مطابق یہ سپر مون گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً زیادہ قریب آ جاتا ہے۔ اس قربت کے باعث چاند عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق جنوری کے اس چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا، تاہم اس سے ایک رات قبل بھی چاند آسمان پر ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا، خاص طور پر غروبِ آفتاب کے فوراً بعد۔
جنوری کے اس مکمل چاند کو مختلف روایتی ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے، جن میں وولف مون (Wolf Moon)، کولڈ مون (Cold Moon) اور ہارڈ مون (Hard Moon) شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ نام قدیم روایات سے منسوب کیے جاتے ہیں، لیکن حقیقت میں ان میں سے بیشتر نام حالیہ برسوں میں ہی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔