نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں ،انتظامات مکمل

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں ،انتظامات مکمل

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمان امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک، سعودیہ، قطر، یو اے ای، بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک سے لاہور پہنچیں گے۔ غیر ملکی مہمانوں کے قیام کا انتظام فلیٹیز ہوٹل اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا ہے، جہاں 25 سے 30 کمروں کی بکنگ کر لی گئی ہے۔شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے شریف فیملی کے تمام افراد بھی لاہور پہنچ چکے ہیں، جن میں نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی عصمہ نواز اور حسن نواز بھی شامل ہیں۔

 نکاح کی تقریب 25 دسمبر کو ہو گی، جب کہ رسم حنا بھی اسی دن جاتی امرا میں منعقد ہو گی۔ نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمانوں کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ولیمہ کی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی، جس میں 700 مہمانوں کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس دوران، ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کو خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔