جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ، نیئر حسین بخاری

     اسلام آباد (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ،جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا وژن جمہوری نظام تسلسل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، صرف عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ سیاست میں تشدد اور جبر نہیں ہونا چاہیے