ملک کو میزائل ٹیکنالوجی بھٹو اور بے نظیر نے دی:نیئر حسین بخاری

شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا،بلاول نے بیانیہ کا محاذ سنبھالا:شیری رحمن
 جنگ پاکستان کے لئے اچھی ثابت ہوئی،اس  سے ملک  میں تقسیم ختم ہوگئی:ندیم افضل چن

اسلام آباد (آن لائن )پیپلز پارٹی نے آپریشن بنیان موصوص کے مکمل ہونے پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا  میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ بھی بینظیر بھٹو کو جاتا ہے،ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی ملک بنایا،ہم امن کے داعی ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،پی پی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے ۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری مبارکباد کے پیغام میں کہا ہماری فورسز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ،پوری قوم متحد ہو کر اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کی قیادت ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کو جاتا ہے ،پاک فورسز نے بھرپور انداز میں ملک کا دفاع کیا ،شیری رحمان نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی یوم تشکر منانے میں سب کیساتھ ہے،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا پر پاکستان کے بیانیے کا محاذ سنبھالا،ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں صدر مملکت نے کہا مکمل سپورٹ حکومت اور فورسز کو دینی ہے،شہباز شریف نے بھی اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا،سرحدوں پر دفاع کرنے والے ہماری غازی ہیں،سرحدوں پر اتنے چکنا تھے کہ دشمن ڈر گیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ کل مودی نے تقریر کی،ہم پر مسلط کی گئی جنگ پاکستان کے لیے اچھی ثابت ہوئی،اس جنگ سے پاکستان کی تقسیم ختم ہوئی،ہماری افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،اب سیاسی جماعتوں کو بھی قوم کا سر فخر سے بلند کرنا ہوگا،پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے دہشتگردی کا سہولت کار نہیں،ہم ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیا