پارا چنار میں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا :نیئر حسین بخاری

 اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل  سید نیر حسین بخاری نے  کرم میں اشیاء￿  ضروریہ لیجانے والے گاڑیوں کے  قافلے پر  دہشتگردوں کے  سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاڑ  کرنے والے  شرپسندوں  سے  آہنی ہاتھوں سے  نمٹنا ہوگا