اسلام آباد (یواین پی)سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ریاست پر حملہ آوری دشمنوں کی آلہ کاری کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی اداروں کے افسران اور جوان ملک و ملت کی حفاظت کی۔خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہدا وطن کی قربانیوں کا تقاضہ ہے کہ ملک و ملت دشمنوں کے خلاف آئین اور قانون کی تحت کاروائی لازم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افراتفری انتشار خلفشار پھیلانے اور طالبان سے ہمدردی اور تحفظ دینے والے عناصر کی حب الوطنی سوالیہ نشان ہے ۔