پاک سعودیہ معاہدہ معرکہ حق میں فتح کا مرہون منت :خواجہ آصف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے،75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔وزیردفاع نے کہا دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اِس معاہدے سے ناخوش ہیں۔خواجہ آصف نے کہا سعودی ولی عہدنے مجھے یادکرایا تھا 1971ء میں سعودیہ نے 2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔