پشاور (آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روزپاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔گورنر ہائوس تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں واپڈا کی چوبیس ہزار آسامیوں میں چودہ ہزار خالی پڑی ہیں