انتخاب خان چمکنی اوورسیز پاکستانیز وزارت کے کے پی کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ انتخاب خان چمکنی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے لیے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مسلم لیگ (ق) کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے انتخاب خان چمکنی کی تقرری کو پارٹی قیادت کے اعتماد کا مظہر اور ایک بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سینئر وکیل اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، جو بطور صوبائی صدر خیبر پختونخواہ میں پارٹی کو مؤثر انداز میں منظم کر رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ انتخاب خان چمکنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کریں گے اور وزارت کے ذیلی محکموں میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل
 کے حل میں بھی معاون ثابت ہوں گے