پشاور(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی کا استعفی ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلی کا انتخاب ہوسکتا ہے؟