پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ضلع میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ NA-18 میں ضمنی انتخاب کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 22، 23 اور 24 نومبر کو تین روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے تمام سرکاری و نجی اسکول تین روز بند رہیں گے، حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے بند رہیں گے