گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

پشاور (آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری آپریشنز، سیکیورٹی چیلنجز، اور وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔