یامر بھاشا ڈیم، داسو پراجیکٹ کے مین ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام 2026 میں شروع ہوگا
لاہور (آئی این پی )سال 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ، دیامر بھاشا ڈیم، داسو پراجیکٹ کے مین ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام 2026 میں شروع ہوگا۔واپڈا نے 2025 میں آبی وسائل اورپن بجلی کے شعبوں میں حاصل اہداف سے متعلق اعداد و شمارجاری کر دیئے،رپورٹ کے مطابق دوہزار پچیس میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی،نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی واپڈا پن بجلی کی قیمت تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ ہے۔تربیلا پن بجلی گھر نے 14 ارب 30 کروڑ یونٹ،تربیلا فور توسیعی منصوبے نے 5 ارب 60 کروڑ یونٹ جبکہ غازی بروتھا نے نیشنل گرڈکو 6 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی،منگلا نے نیشنل گرڈ کو 3 ارب ساٹھ کروڑ یونٹ،وارسک نے 77 کروڑ یونٹ اور چشمہ پن بجلی گھر نیاناسی کروڑ یونٹ پن بجلی فراہم کی