دو ماہ میں 2 لاکھ 10 ہزار 752 یونٹس بجلی کی بچت کی گئی، مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 932 یونٹس بچائے گئے
اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم رنگ لانے لگی، پارلیمنٹ ہاؤس کا بجلی بل صفر، شمسی توانائی سے 121 فیصد اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو فروخت کردی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سخت کفایت شعاری اور بچت کی پالیسیاں عملی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں بجلی کے اخراجات میں ایک کروڑ روپے کی نمایاں بچت ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار عمارت کا بجلی کا بل مکمل طور پر صفر ہو گیا ہے۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق، اسپیکر کی ہدایات پر عملدرآمد کو سختی سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اب دن کے اوقات میں 100 فیصد شمسی توانائی پر چل رہا ہے اور اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد 121 فیصد اضافی بجلی قومی گرڈ کو فروخت کر رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 2 لاکھ 10 ہزار 752 یونٹس بجلی کی بچت کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 932 یونٹس بچائے گئے