بجلی پیدا کرنے والے ذرائع موجود ہونے کے باوجود فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی بجلی بنائی گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور نیشنل گرڈ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ کارروائی جنوری 2024 میں ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور سسٹم کی کوتاہیوں کے باعث کی گئی ہے۔نیپرا کے اعلامیے کے مطابق جنوری 2024 کے لیے فیول لاگت کا ہدف 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ مقرر تھا۔تاہم اصل لاگت 14 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک جا پہنچی۔ سی پی پی اے نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ سستی بجلی پیدا کرنے والے ذرائع موجود ہونے کے باوجود فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی بجلی بنائی گئی