سہولت بازار پراجیکٹ سے عوام کو سستی اشیا ملنے لگیں، بے روزگار وں کے لئے روزگار کے مواقع کھل گئے ، سہولت بازار پراجیکٹ سے55ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا
46سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔سہولت بازارو ں میں ایک سال میں ساڑھے 8کروڑ افراد کی آمد،ساڑھے 42کروڑ روپے کی خریداری کی
لاہور(آن لائن)وزیراعلی مریم نوازشریف کا سہولت بازار سستی اور معیاری اشیاکے ساتھ ساتھ ہزاروں روزگار بھی ذریعہ بن گیاہے اوروزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید 30نئے سہولت بازار 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیااورکہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔اس منفرد اورپہلا سہولت بازار پراجیکٹ سے عوام کو سستی اشیا ملنے لگیں، بے روزگار وں کے لئے روزگار کے مواقع کھل گئے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا۔ پنجاب بھر میں 46سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔سہولت بازارو ں میں ایک سال میں ساڑھے 8کروڑ افراد کی آمد،ساڑھے 42کروڑ روپے کی خریداری کی۔ 46سہولت بازار وں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خورد و نوش کی۔ہول سیل نرخ پر فراہمی، 11کروڑ کی بچت وزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ،خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اورمظفر گڑھ میں سستی اور معیاری اشیافراہم کی گئیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید 30نئے سہولت بازار 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔ سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مریم نوازشریف نے کہا کہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورد ونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی - پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں -