ہیلتھ کیئر پاکستان کے موجودہ حالات میں نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا مصطفی کمال

 امریکہ، چین اور انڈیا نے کووڈ کی وباء  کے دوران  غیر معمولی بوجھ کی وجہ سے اپنے ہیلتھ سسٹمز کو ناکام ہوتے دیکھا،خصوصی توجہ دینی ہوگی
اسلام آباد (آن  لائن) وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  ہیلتھ کیئر صرف انسان کے بیمار ہونے کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے موجودہ حالات میں یہ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے۔  سسٹم میں بہتری نہ آنے کی صورت میں یہ نظام ملک کی معیشت، دفاع اور پورے سسٹم کو متاثر کر سکتا ہے۔  اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس اینڈ ون ہیلتھ اپروچ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ہیلتھ کیئر صرف انسان کے بیمار ہونے کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے موجودہ حالات میں یہ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے۔ وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے مختلف ممالک جیسے امریکہ، چین اور انڈیا نے کووڈ کی وباء￿  کے دوران  غیر معمولی بوجھ کی وجہ سے اپنے ہیلتھ سسٹمز کو ناکام ہوتے دیکھا، اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنے ہیلتھ سسٹم کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری نہ آنے کی صورت میں یہ نظام ملک کی معیشت، دفاع اور پورے سسٹم کو متاثر کر سکتا ہے