پرائمری ہیلتھ کیئر صحت کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اس شعبے کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیئر صحت کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت پاکستان اس شعبے کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وفاقی وزیر مصطفی کمال نے اسلام آباد میں پرائمری ہیلتھ کیئر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ہسپتالوں کا افتتاح سیاسی طورپر ہر کسی کو اچھا لگتا ہے، عوام کو سب سے پہلے پرائمری اورسکینڈری ہیلتھ کیئر چاہیے ہوتی ہے، پاکستان کی آبادی میں ہرسال نیوزی لینڈ کی آبادی جتنا اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان 13 بیماریوں سے بچا ئوکی ویکسین مفت لگارہی ہے جبکہ کورونا کے بعد سے ٹیلی میڈیسن کا نظام شروع ہوچکا ہے تاہم اب سپیشلائزڈ ڈاکٹرز آن لائن بیٹھ کر ادویات تجویز کررہے ہیں، ہیلتھ کیئر کسی بھی ملک کیلئے قومی سلامتی و معیشت کا معاملہ ہے اسی لیے پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری ہدف ہے، سک کیئر سے ہیلتھ کیئر کی طرف نظام لے کر جانا ہے