اسحاق ڈار آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان  سٹرٹیجک  تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی مشاورت کی جائے گی