واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ سال چین کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ان کی شی جن پنگ سے فون پر اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ شی جن پنگ نے انہیں چین کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ اس دعوت نامے کے جواب میں انہوں نے بھی شی جن پنگ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی، جسے چینی صدر نے قبول کر لیا ہے