اسحاق ڈا ر آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد(آئی این پی ) نائب  وزیراعظم  و وزیر خارجہ  اسحاق  ڈار  اگلے ہفتے امریکہ کا اہم دورہ کریں گے۔   سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی طور پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ 20 سے 25 جولائی کو شیڈول تھا تاہم کئی اہم مصروفیات کے سبب اب اسے جولائی کے اواخر تک بڑھادیا گیا  ۔نائب وزیراعظم اس دورے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد اعلی سطح کے سیاسی فورم سے21 جولائی کو خطاب سے کریں گے