نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج افغانستان کا دورہ کریں گے

22اپریل کو ڈھاکہ جائیں گے‘2012 کے بعد کسی بھی  وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا
  اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج  کابل کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق  اسحاق ڈار کے دورے سے  تین سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ کابل   ہے ۔ وزیر خارجہ 22اپریل کو ڈھاکہ کا بھی دورہ کریں گے جو بڑھتے دوطرفہ روابط کے حوالے ایک اہم پیش رفت اور 2012 کے بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔