اسحاق ڈار رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس مشرقِ وسطی کے اہم ترین مسئلے، فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تناظر میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا محور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔**اسحاق ڈار کی شرکت پاکستان کے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر حمایت کا مظہر ہو گی۔