اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی،معاہدوں پر دستخط ہوں گے:ذرائع
 اسلا م آباد(آئی این پی )بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پہلا اعلی وزارتی سطح کا دورہ طے پا گیا  ۔ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلا دیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بنگلا دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے مذاکرات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلا دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس دورے میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی