اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کے موقع پر عوام کیلئے تحفہ کے طورپر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کیلئے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے، مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا 31 دسمبر کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا