پٹرول 6 روپے 60 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ،آج رات اعلان متوقع

پٹرول ، ڈیزل مہنگا،مہنگائی بم تیار
 مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ،لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے، آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ،، اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ آج رات اعلان متوقع ہے ، رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کر لی گئی، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائے گا۔ پٹرول 6 روپے 60 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ حکومت کو بھجوائے گی، آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے، اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔