حکومت نے عوام پرپٹرول ، ڈیزل بم گرا دیا
پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے،ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی، نئی قیمتوں کارات 12 بجے سے اطلاق ہوگیا ، آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویڑن نے جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی