اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نومبر کے آغاز سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 61 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 49 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 3 اپریل 2026 کو پٹرول کی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو حالیہ کمی کے بعد 313 روپے فی لٹر ہو گئی ۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 اپریل کو 520 روپے 35 پیسے فی لٹر تھیجو کم ہو کر 346 روپے فی لٹر رہ گئی ۔