پٹرول 1 روپے 19 پیسے مہنگا، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے لٹر سستا

پٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے،ڈیزل کی 395 روپے 85 پیسے لٹرمقرر 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اوگرا نے 7 اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی ۔