پٹرول ایک روپے 96 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 60 پیسے، مٹی کاتیل 8 روپے 82 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

مہنگائی بم تیار، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ 
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی کمی کے باعث متوقع ، کویت کی ایک ریفائنری میں مرمت کے باعث سپلائی متاثر علاقائی سطح پر ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی 
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق اوگرا کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ اضافہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی کمی کے باعث متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر ڈیزل کویت سے درآمد کرتا ہے، تاہم کویت کی ایک ریفائنری میں مرمت کے باعث سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ یہ مرمت، جو نومبر کے آغاز میں مکمل ہونی تھی، مزید 15 روز کے لیے بڑھا دی گئی ہے، جس سے علاقائی سطح پر ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق، کویت کی الزور ریفائنری کے تین میں سے دو یونٹس ہی مکمل طور پر فعال ہیں، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی پیداوار کم ہو گئی ہے اور عالمی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔فی لیٹر پیٹرول ایک روپے 96 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 60 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 نومبر سے کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا۔