لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سال کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز اور دیگر حساس علاقوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح
مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع پر کارروائی کی جائے اور عوام نئے سال کی خوشیوں کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کرنے کی تاکید کی۔
قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے نئے سال کے آغاز کو خوشگوار اور پرامن بنایا جائے۔
شہریوں سے تعاون کی اپیل
مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت رویے کو فروغ دیں۔