لاہور: سکھ یاتریوں کی آمد، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

لاہور: سکھ یاتریوں کی آمد، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

لاہور میں سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ لاہور پولیس اس حوالے سے مکمل طور پر الرٹ ہے تاکہ یاتریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او نے تاکید کی کہ پولیس افسران فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔