یومِ یکجہتی کشمیر: لاہور میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

یومِ یکجہتی کشمیر: لاہور میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔سی سی پی او نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے شہر کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، اور لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس ٹیمز کو موثر پٹرولنگ یقینی بنانے اور افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت میں کھڑی ہے۔