ایسٹر پر شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

ایسٹر پر شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

ایسٹر کے موقع پر شہر کے 647 گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مکمل انتظامات کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق 3076 افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جن میں 130 لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر 526 اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ڈی آئی جی آپریشنز پولیس کے مطابق تمام گرجا گھروں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا پلان بھی مرتب کیا گیا ہے، اور گرجا گھروں کے اطراف پارکنگ ایریاز کے لیے الگ سکیورٹی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا کہ ڈولفن اور پیرو ٹیمیں کے علاوہ 16 ایلیٹ اور سپیشل اسکواڈ کے اہلکار گشت پر مامور رہیں گے۔ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود سکیورٹی حصار کی نگرانی کریں گے، جبکہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور چیکنگ پوائنٹس بھی فعال رکھے جائیں گے۔ان انتظامات کا مقصد عوام کو ایسٹر کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔