وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فول پروف انتظامات کی ہدایات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فول پروف انتظامات کی ہدایات

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر عوامی سہولت، سکیورٹی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ہدایات درج ذیل ہیں:
 سیکیورٹی انتظامات:
مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔انتظامیہ اور پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت۔تمام اضلاع میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ جاری رکھنے کا حکم۔
 ٹریفک مینجمنٹ:
لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک کی مسلسل نگرانی کی جائے۔مویشی منڈیوں کے اطراف خصوصی ٹریفک اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔
 ٹرانسپورٹ سہولیات:
ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ہر بس پر کرایہ نامہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں ہو۔زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
 لائیو اسٹاک انتظامات:
لائیوسٹاک حکام کو منڈیوں میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت۔جانوروں کی خرید و فروخت کے دوران صفائی اور سہولتوں کا خاص خیال رکھنے کا حکم۔
وزیراعلیٰ کا پیغام:
مریم نواز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کو تحفظ، سہولت اور شفاف ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور سہولت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔