ایل ڈی اے نے102املاک سربمہر ،مسمار کر دیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشلائزیشن اور فیس نادہندگی پر 102املاک سربمہر اور مسمار کر دیں۔ گلبرگ، فیصل ٹا ئون 28،سبزہ زار، مرغزار کالونی 50،شادمان،شاہ جمال، نیو مسلم ٹا ئون، کینال روڈ کے اطراف میں 24املاک سیل کی گئیں۔ املاک میں نجی سکول،ریستوران، سیلون، فوڈ پوائنٹس، کلینک، دکانیں، دفاتر،سٹور ودیگر شامل ہیں۔