5غیرقانونی تعمیرات مسمار، 141املاک سربمہر

لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،5غیرقانونی تعمیرات مسمار، 141املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کا واپڈا ٹائون، ڈیفنس روڈ، خیابان جناح اورجوہر ٹائون میں آپریشن کیا،گلبرگ، نیو گارڈن ٹائون،گجرپورہ، رائے ونڈ روڈ،سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر کارروائی کی گئی۔ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، خیابان جناح، واپڈا ٹائون اور جوہر ٹائون میں 5غیرقانونی تعمیرات مسمار جبکہ 35املاک سیل کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ اور نیوگارڈن ٹائون میں 20املاک، گجرپورہ میں 20املاک سربمہر کردی گئیں۔