تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ)چارروزگزرگئے، پولیس تھانہ صدر کی حدود میں 14سالہ گمشدہ لڑکا تاحال نہ مل سکا، پولیس نے گمشدہ بچے عضمان علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق قادر آباد کا رہائشی 14سالہ عضمان 27دسمبرکو تقریباً12بجے گھر سے باہر کھیلنے گیا جوتاحال واپس نہیں آیا،والدین اور رشتہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت عضمان علی کو ڈھونڈنے کی کافی کوشش کی ،نہ ملنے پر تھانہ صدر میں بچے کی گمشدگی کامقدمہ درج کروایاتھا۔