اڑاتے چھت سے گر کر جاں بحق
تلونڈی(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقہ تلونڈی میں14سالہ لڑکا پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطاب مدرسہ نور السلام کے قریب 14 سالہ زین آصف پتنگ اڑاتے ہوئے مارکیٹ کی چھت پرپائوں پھسلنے سے ہوا کے گزر کیلئے چھوڑے گئے خلا سے نیچے جاگرا۔اسے شدید زخمی حالت میں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔