14سالہ بچے کو مردان سے بازیاب کروالیا

محمد ارشد شاہ عالم مارکیٹ میں کام کرتا ہے اور بغیر بتائے مردان چلا گیا تھا،
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن موچی گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ بچے کو مردان سے بازیاب کروالیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے نوٹس کے بعد انچارج انویسٹی گیشن موچی گیٹ محمد رمضان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ محمد ارشد کو مردان سے بازیاب کروالیامحمد ارشد کو ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیامحمد ارشد شاہ عالم مارکیٹ میں کام کرتا ہے اور بغیر بتائے مردان چلا گیا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ارشد کے بھائی نے تھانہ موچی گیٹ میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے،لڑکے کی بحفاظت بازیابی پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا