لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب لڑکے کو تلاش کر لیا ،پولیس کے مطابق 14 سالہ ذہنی مریض وقار سوات سے عید منانے کے لیے لاہور اپنے رشتے داروں کے گھر مہمان آیا تھا،وقار گھر سے نکلا اور شارٹ میموری کی وجہ سے دور نکل گیا اور راستہ بھول گیا،ورثا نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ اکبری گیٹ میں مقدمہ درج کرا دیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کی جانب سے لڑکے کو تلاش کرنے کے لیے فوری پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔