مغوی 14سالہ لڑکا 3ماہ بعد بازیاب،ایک ملزم زیرحراست

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ) خبروں کی اشاعت پر 3 ماہ سے اغواء  14 سالہ لڑکیکو پولیس نے بحفاظت بازیاب کر کے ورثا کے حوالے کردیا ،مدرسے کا طالبعلم 14 سالہ کیشان لیاقت قریباً84 روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا،جس کے اغواء  کا مقدمہ شیر گڑھ پولیس نے درج کرلیا تھا، مگر کئی ماہ گزرنے پر بھی بازیابی ممکن نہ ہوسکی تھی، چند روزقبل بچے کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس افسروں سے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا،پولیس نیسائنسی بنیادو ں پر تحقیقات کیں، ممکنہ تمام وسائل بروئے کار لاکر اوکاڑہ سے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا، پولیس نے بچے کے اغواء  میں ملوث ایک ملزم کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔