4شہریو ں سیلاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز،موٹرسائیکل چھین لی
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہرویوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز ، موٹر سائیکل اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویڑن کے علاقہ دین گڑھ میں ملزموں نے شہریار کی چمڑے کی فیکٹری سے 25لاکھ روپے مالیت کے پریس وغیرہ چوری کرلیے،کنگن پور بازار میں کاشف کی سپیئر پارٹس کی دْکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔ اقبال نگر مصطفی آباد کے قریب ڈاکو ئوں نے انور سے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون ، اٹاری اجیت سنگھ کے قریب ڈاکو ئوں نے بلال سے ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون ،نجی میڈیکل سٹور کوٹ رادھاکشن کے نزدیک ڈاکو ئوں نے محمدارشد سے 20ہزار کی نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ خان بہادر روڈ کوٹ رادھاکشن سے ڈاکو ئوں نے زین العابدین کی موبائل فون کی دکان میں داخل ہوکر اْسے یرغمال بناکر 35ہزار نقدی اور8 موبائل فونز چھین لیے،حبیب آباد میں ڈاکو ئوں نیشہری مبارک علی سے 44ہزار نقدی اورموبائل فون چھین لیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔