لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان سلیمان اور الیاس کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا،ملزمان سلیمان اور الیاس پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کا سامان فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔