کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)کباڑ کے گودام میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان پلاسٹک گتا وغیرہ خاکستر ہوگیا، پرانا امام بارگاہ مسجد ترکھانانوالی روڈ پر محمد صدیق نے کباڑ کی دکان بنائی ہوئی ہے اور ساتھ گودام بھی ہے، جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے گودام کو لپٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور قریبی عمارتوں تک پھیلنے نہ دیا تاہم ہزاروں روپے مالیت کا سامان پلاسٹک گتا وغیرہ خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بیان کی جاتی ہے۔